26 جون 2011 - 19:30

لندن…برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ایف سی کو ٹریننگ دینے والے 18 فوجی اہل کاروں کو واپس بھیج دیا ہے۔

ابنا: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے برطانوی فوج کے 18 فوجی مشیروں کو ابیٹ آباد آپریشن کے بعد واپس بھیجا ہے،اخبار کے مطابق برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی خدشات کی بدولت حکومت پاکستان کی درخواست پر اہل کاروں کوعارضی طور پر بلا لیاگیا ہے ،زیادہ تر اہل کار برطانیہ پہنچ چکے ہیں،اخبار کے مطابق برطانوی فوج کے اہل کار پاکستان میں فرنئیٹر کور کو ٹریننگ دے رہے تھے،ٹریننگ پروگرام گزشتہ اگست میں شروع ہوا تھاجو 2013 تک جاری رہنا ہے،برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہیکہ ٹریننگ ٹیم کا پروگرام جاری رہے گا اور پہلے ممکنہ موقع پر ہی فوج کو دوبارہ بھیجاجائے گا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت